Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید فیشن ، جدید ملبوسات

جدید فیشن اور موسم کی مناسبت سے مختلف برینڈز   اپنی لان کی نئی کلیکشن متعارف کروا رہے ہیں ۔ اور ان کلیکشنز کے دیدہ زیب ملبوسات اپنی رعنائیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں ۔ کراس سٹچ کے مختلف رنگ اور منفرد تراش خراش موسم گرما کی تپتی دھوپ میں تازگی کے  احساس کو بڑھا دیتی ہے ۔ ہلکے اور گہرے رنگوں کا امتزاج موجودہ ٹرینڈز کی غمازی کرتا نظر آتا ہے ۔شرٹ کے ساتھ ساتھ ٹرینڈی ٹراؤزر لباس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے نظر آتے ہیں ۔ ٹراؤزرر کے پائنچوں پر جالی کا استعمال ، کٹ اور پلیٹس موجودہ فیشن کا حصہ ہیں ۔ اس وقت سگریٹ نما ٹراؤزر بھی پہنے جارہے ہیں البتہ کھلے پانچوں والے ٹراؤزر خواتین کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ موجودہ ٹرینڈز میں سادہ ٹراؤزر پر پرنٹڈ قمیض اور دوپٹے کو بھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے ۔ کراس سٹچ کی موسم بہار کی یہ کلیکشن مارکیٹ میں مناسب قیمتوں پر دستیاب ہے ۔
 

شیئر: