Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بن گئے

اسلام آباد.. مشیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھالیا۔ ایوانِ صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی ۔صدر ممنون نے مفتاح اسمٰعیل سے وزارت خزانہ کا حلف لیا۔ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے طویل رخصت پر جانے کے باعث وزارتِ خزانہ اور اقتصادی امور کا اضافی چارج وزیر اعظم شاہ دخاقان عباسی کے پاس تھا۔ حکومت نے مفتاح اسمٰعیل کو مشیر خزانہ جبکہ رانا محمد افضل خان کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کیا تھا۔ موجودہ حکومت کا آخری بجٹ پیش کئے جانے سے چند گھنٹے پہلے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

شیئر: