Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل ثور میں پھنس جانے والے شہری کو بچا لیا گیا

’شوقیہ طور پر پہاڑ پر چڑھ گیا تھا اور 20 میٹر بلندی تک پہنچنے کے بعد پھنس گیا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں معروف پہاڑ جبل ثور میں پھنس جانے والے شہری کو بچالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ایک شہری کی طرف سے امدادی کال موصول ہوئی کہ وہ جبل ثور میں پھنس گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص شوقیہ طور پر پہاڑ پر چڑھ گیا تھا اور 20 میٹر بلندی تک پہنچنے کے بعد پھنس گیا‘۔
’سنگلاخ اور دشوار گزار راستے کے باعث وہ پہاڑ سے اتر نہیں پارہا تھا جبکہ پھسلنے کا خطرہ بھی موجود تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’فوری طور پر خصوصی ٹیم کو روانہ کیا گیا جس نے رسیوں اور دیگر آلات کی مدد سے اسے بحفاظت اتار لیا ہے‘۔

شیئر: