Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”دلبرو“سن کر سب رو پڑے، سونی رازدان

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اور اداکارہ سونی رازدان نے کہا ہے کہ فلم راضی کے گانے دلبرو کی عکسبندی کے دوران اس کے الفاظ سن کر سب جذباتی ہوگئے اور حقیقت میں رو پڑے ۔ اس کے لئے کسی کو گلیسرین کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونی رازدان حقیقی زندگی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں ہیں تاہم وہ فلم راضی میں بھی ان کی ماں کا کردار اداکا کر رہی ہیں۔انہوں نے فلم میں عالیہ بھٹ کے ایک منظر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گانے دلبرو کی عکسبندی کے دوران اس کے الفاظ سن کر سب جذباتی ہوگئے اور حقیقت میں رو پڑے۔ ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم راضی کی کہانی ہریندر سکا کے ناول کالنگ سہمت سے ماخوذ ہے جو رواں سال 11مئی کو ریلیزکی جائے گی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں