Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی ریڈمی ایس 2 کو تھری سی سرٹیفکیشن جاری

شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون ریڈمی ایس 2 کو چائنہ میں تھری سی سرٹیفیکیشن جاری کر دی گئی ہے۔ چین میں کسی بھی اسمارٹ فون کو لانچ کرنے کے لیے یہ سرٹیفکشن حاصل کرنا لازمی ہے۔ فون سے متعلق اب تک سامنے آنے والے تفصیل کے مطابق اس فون میں 5.99 انچ ٹچ اسکرین ڈسپلے ، ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ اور 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا جائے گا۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کو 2 جی بی ، 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی ، 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو آٹھ مختلف رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ تھری سی سرٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ فون کو آئندہ چند روز میں ہی لانچ کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: