واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کرگئی
مارک زوکربرگ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی بزنس اپلیکیشن کے ایکٹیو صارفین کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس ایپ کو رواں سال جنوری میں ہندوستان ، انڈونیشیا ، اٹلی ، میکسیکو ، برطانیہ اور امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا۔ بزنس اپلیکشن واٹس ایپ کی ریگولر ایپ سے سے بالکل الگ ہے اور اسے خصوصی طور پر کاروباری کمپنیوں اور چھوٹے کاروباروں کے لئے متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین اور کاروباری حضرات کے مابین رابطے کو آسان بنایا جاسکے۔