Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ کمپنی جلد اینڈرائیڈ گو ایڈیشن اسمارٹ فون پیش کرے گی

سام سنگ کمپنی اینڈرائڈ گو آپریٹنگ سسٹم کا حامل اسمارٹ فون متعارف کروانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسمارٹ فون کا کوڈ نیم ایس ایم - جے 260 جی ہے۔ یہ کمپنی کا انٹری لیول سمارٹ فون ہوگا۔فون کا پروسیسر ایکسینوس 7570 کا آپٹیمائز ورژن ہوگا۔ فون میں ممکنہ طور پر ایک جی بی ریم دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کا سنگل کور اسکور 625 جبکہ ملٹی کور اسکور 1747 ہے۔ واضح رہے کہ اینڈرائیڈ گو دراصل اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کا ہی ورژن ہے جس سے انٹری لیول ڈوائسز کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ اس میں اینڈرائیڈ اوریو کے تقریبا تمام فیچرز موجود ہوتے ہیں اور اسے 1 جی بی سے بھی کم میموری والے ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سام سنگ نے فون کی لانچنگ اور قیمت سے متعلق تفصیلات کا اعلان نہیں کیا.
 

شیئر: