Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میراتھن میں بہروپیا جیت گیا!

لندن: لند ن میراتھن کے منتظمین انوکھے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ ہوا یہ تھا کہ ریس میں حصہ لینے والے ایک ایتھلیٹ کا ریس نمبر فنش لائن سے صرف 2 میل پہلے گر گیاتھا جسے ایک شخص نے اپنے سینے پر سجایا اور ریس میں حصہ لینا شروع کردیا۔ مبینہ بہروپیے نے اتفاق سے ریس بھی جیت لی اور میڈل بھی حاصل کرلیا۔ اس پراسرار شخص نے فنش لائن پر فوٹوگرافروں سے تصاویر بھی اتروائیں اور حتیٰ کہ ان کے سامنے اپنا میڈل چوما بھی۔ منتظمین کے پاس اصل ایتھلیٹ نے شکایت درج کرائی تھی۔ اصل ایتھلیٹ 28 سالہ جیک ہالیڈے ہے جس کا تعلق ایڈن برگ سے ہے۔ وہ تین گھنٹے سے زائد عرصے تک دوڑ میں شریک تھا اور اس دوران اس کا ریس نمبر گر گیا اور وہ ریس سے علیحدہ ہوگیا۔ اب اس کی جگہ ریس میں حصہ لینے والے کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاکہ میڈل کو اس کے اصل حقدار تک پہنچایا جاسکے۔ 

شیئر: