نئی دہلی.... شدید اسموگ کے باوجود عدالت نے نئی دہلی میں منی میراتھن ریس منعقد کرانے کی اجازت دےدی ۔ اس ریس کے منتظمین کے مطابق شرکاءکی صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اور انہیں اس ایونٹ میں کوئی جسمانی نقصان نہیں ہو گا۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی کہ ہوا میں شدید آلودگی کے باعث اس ریس کو منسوخ یا معطل کر دیا جائے۔