پیر 30اپریل 2018کو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ”الوطن“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی عرب کا امن ہماری ترجیح ہے، ایران سے آغاز کرینگے، امریکی وزیر خارجہ
٭ اساتذہ کی چھٹیوں کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، وزیر تعلیم کو شوریٰ میں طلب کرلیا گیا
٭ حوثیوں کیساتھ علی صالح کا اتحاد ظاہری تھا، سابق یمنی صدر کے وکیل کا بیان
٭ سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 9فیصد کی حد تک برقرار،کم ہونے کا امکان
٭ اینٹی بائیوٹک فروخت کرنیوالے فارماسسٹ کو پکڑنے کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں
٭ خلیج ، ایشیا اور یورپی ممالک کی جیلوں میں مبلغین نے 37ہزار491دورے کئے، 7 ہزار242حلقہ بگوش اسلام
٭ ملاﺅں کے قائدین نے عوامی آتش فشاں بجھانے کیلئے اقتصادی بحران کا اعتراف کرلیا
٭ مصر نے یمن کے استحکام میں تعاون کے عہد و پیمان کی تجدید کرلی
٭ ڈیموکریٹک شامی فورسز اور بشار الاسد کی افواج کے درمیان گھمسان کے معرکے
٭ زیر ترمیم بنگلے میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے 9خلاف ورزیاں کیں
٭ عراقی داعش سے منسوب 29غیر ملکیوں کو عمر قید کی سزا
٭٭٭٭٭٭٭٭