Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”القدیہ“.... خواب شرمندہ تعبیر

اتوار 29اپریل 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے عربی اخبار ” عکاظ“ کا اداریہ
سعودی قائدین خواب دیکھتے ہیں۔ تعبیر کو سرد خانے کے حوالے نہیں کرتے۔ سعودی قیادت نے القدیہ کا خواب دیکھا۔ اب وہ ہمارے سامنے زندہ حقیقت بن چکا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عظیم الشان منصوبے القدیہ کا سنگ بنیاد رکھدیا۔ یہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اندرون مملکت پروگراموںمیں سے ایک بڑا پروگرام ہے۔ یہ دارالحکومت ریاض کے جنوب میں عظیم الشان سیاحتی منصوبہ ثابت ہوگا۔
یہ منصوبہ ایک خواب تھا، سعودی شہری یہ خواب دیکھ رہے تھے۔ موجودہ مرحلہ یہی تقاضا کرتا ہے کہ عوام خواب دیکھیں ۔ نیا سعودی عرب پٹرول پر مکمل انحصار سے گلو خلاصی کی بنیاد پر استوار ہورہا ہے۔ القدیہ کا منصوبہ سعودی معیشت کو فروغ دینے والے اہم ذرائع میں سے ایک ذریعہ ثابت ہوگا۔ اسکی بدولت سعودی معاشرے کو تفریح اور ثقافت دونوں میسر ہونگے۔ اس سے مقامی شہریوں کو ملازمتیں بھی کثیر تعداد میں ملیں گی۔
وژن 2030 ہمارا مستقبل ہے۔ اس کی جانب امید بھری نگاہوں سے دیکھنا اور پھر عمل پیہم کے ذریعے خوابوں کو زندگی کا اٹوٹ حصہ بنانا نئے سعودی عرب کی پہچان ہے۔ ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے وسائل کو فروغ دینے کے سلسلے میں ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لیا۔ وہ یہ مان کر چل رہے ہیں کہ سعودی عرب کے 90فیصد وسائل ابھی تک روبعمل ہی نہیں لائے گئے۔ پوری کوشش جملہ وسائل سے استفادے کی ہے۔ القدیہ جیسا عظیم الشان منصوبہ ان میں سے ایک ہے۔ یہ 334مربع کلو میٹر سے زیادہ کے رقبے پر قائم ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: