مارکیٹ سے 466ہزارغیر ملکی آﺅٹ،102ہزار سعودیوں کو روزگار ملا
ریاض.... 2017ءکی چوتھی سہ ماہی کے دوران سعودی لیبر مارکیٹ کی بابت منظرعام پر آنے والے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ 4لاکھ66 ہزار غیر ملکی مارکیٹ سے نکلے جبکہ ایک لاکھ2ہزار سعودیوں کو روزگار ملا۔ سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح 12.8فیصد پر آکر ٹھہر گئی۔2017 ءکی دوسری اور تیسری سہ ماہی میں بھی اعدادوشمار یہی تھے۔ 2017ءکی آخری سہ ماہی میں سعودی کارکنان کی تعداد 3.16ملین پائی گئی جبکہ 2016ءکی آخری سہ ماہی میں انکی تعداد 3.06ملین تھی۔ 2017ءکے آخر میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد 10.42ملین تھی جبکہ 2016ءکے آخر میں انکی تعداد 10.88ملین تھی۔