Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبد الحافظ صراف اور مولانا عارف کمال کے اعزاز میں ظہرانہ

 سید شاہ حسین ، صدر علی اکبر اور ابو عمر نے تقریب کا اہتمام کیا
    مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی)- - - - - مسلم لیگ ن مکہ مکرمہ کے صدر سید شاہ حسین ،پاک مسلم الائنس مڈل ایسٹ کے صدر علی اکبر اور ابو عمر نے پاکستان سے آئے ہوئے پاک مسلم الائنس پاکستان کے مرکزی چیئرمین عبدالحافظ صراف اور جنرل سیکریٹری ضلع کورنگی مولانا عارف کمال کے اعزاز میں حسنین ریسٹورنٹ مکہ مکرمہ میں ظہرانہ دیا۔
     سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سید شاہ حسین نے کہا کہ نواز شریف کل بھی لیڈر تھے آج بھی ہمارے لیڈر ہیں۔ من گھڑت مقدمات اور الزامات میاں برادران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ وہ آج بھی عوام کے دلوں میںہیں ۔
     ظہرانہ میں پاک مسلم الائنس مکہ مکرمہ کے نائب صدر جمیل مجاہد، انفارمیشن سیکریٹری یونس اسیری ،نورالحق ابوبکر نوشاد اور مسلم لیگ ن کے دیگر کارکنان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکبانوں کو قانونی ترسیل پر آمادہ کرنے کیلئے انعامات

شیئر: