Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلفاسٹ کلب کے باہر ہنگامہ کرنے والی خواتین گرفتار

بلفاسٹ.... مقامی کلب کے باہر عورتوں کے درمیان اچانک جھگڑا شروع ہوگیا او روہ مارپیٹ کرنے لگیں۔ صورتحال دیکھ کر کلب کے سیکیورٹی گارڈز کو مداخلت کرنا پڑی اور جب وہ پھر بھی لڑنے سے باز نہیں آئیں تو ا ن میں سے 3کو گرفتار کرلیا گیا۔ تینوں پر امن عامہ میں خلل ڈالنے کا الزا م ہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ لڑنے والی عورتوں کو چھڑانے کیلئے انکی دوستوں نے بھی مداخلت کی کوشش کی تھی مگر ان عورتوں کا غصہ اتنازیادہ تھا کہ انہوں نے انہیں بھی فٹ پاتھ پر دھکیل دیا۔ آخری اطلاع آنے تک تینوں گرفتار عورتوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے اور انکے خلاف چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ان عورتوں نے سیکیورٹی گارڈز کو بھی لات ماری تھی اور گھونسا لگانے کی بھی کوشش کی تھی۔ واقعہ کی وڈیو فیس بک پر ڈال دی گئی ہے۔
 

شیئر: