مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا
مکہ مکرمہ... یہاں اجیاد محلے کے 16منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی۔ شہری دفاع کے اہلکاروںنے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ اس میں مختلف ممالک کے 1100افراد اقامت پذیر تھے۔ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ آگ پہلی منزل کے ایک کمرے میں لگی تھی۔ تمام مکینوں کو بحفاظت ہوٹل سے نکال لیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تحقیقاتی ٹیم نے آتشزدگی کے اسباب دریافت کرنے کیلئے پوچھ گچھ شروع کردی۔