طیبہ یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ کے درمیان تعاون
مدینہ منورہ....طیبہ یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی علوم و معارف ، تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگی۔ اس عزم کا اظہار طیبہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالعزیز السرانی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عوامی رابطہ مطالعات مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار احمد نے مدینہ منورہ میں ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے دونوں جامعات کے درمیان تعاون کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 38ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں۔ جامعہ نے 2010ءمیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی تھی۔