آج سے جمعرات تک بارش کا موسم
ریاض ... سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج منگل سے جمعرات تک مملکت بھر میں بارش کا موسم بنا رہیگا۔ گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ نجران، جازان ، عسیر ، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن کے بعض مقامات پر کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔ حائل، قصیم، ریاض، مشرقی ریجن، تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ بھی بارش کی زد میں ہونگے۔