Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی معاہدے پر ایران سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن..... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کام کررہا ہے۔ اسکے خلاف ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 12 مئی سے قبل ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ وائٹ ہاو س میں نائجیریا کے صدر محمد بخاری کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار اپ گریڈ کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ حقیقی جوہری معاہدے کیلئے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ،ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر ٹھوس بات چیت چاہتا ہے۔ موجودہ معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں۔
 

شیئر: