Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ، دانیال عزیز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز عدلیہ کی عزت کرتے ہیں ،اس میں کوئی اگرمگرنہیں ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے وعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔ دانیال عزیز نے سپریم کورٹ میںموقف اختیار کیا کہ عدالت میں پیش کی گئی ویڈیو کلپس اور نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے ویڈیو کلپس میں مطابقت نہیں ، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کلپس کیسے بنے اور کس نے چلائے۔
مزید پڑھیں:عدلیہ کی توہین نہیں کی،احسن اقبال
 

شیئر: