موسموں کی تبدیلی جلد پر اثر انداز ہوتی ہے . گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی رنگت سیاہ پڑنی شروع ہو جاتی ہے اور ہاتھوں پیروں پر سیاہی مائل دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں . درجہ حرارت اور حبس بڑھ جانے کے سبب جلد چکنی اور پسینہ زیادہ آنے لگتا ہے . چکنائی کے باعث چہرے کے مسام کھل جاتے ہیں۔ ان کھلے مساموں میں میل جمنے کی وجہ سے چہرے پر کیل ،مہاسے اور دانے نکل آتے ہیں۔ اس مشکل سے نمٹنے کے لئے جلد کی صفائی کاخیال رکھنا اوراسے موسم کی شدت سے بچانا بے حد ضروری ہے۔ نیچرل کول ماسک جلد کو ٹھنڈک پہنچانے اور اسے تروتازہ رکھنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں .
کھیرے کو اچھی طرح میش کر لیں اور اس میں تھوڑی سی مقدار چینی کی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ماسک تیار ہونے کے بعد کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھیں اور پھر چہرے پر لگائیں ۔کھیرا جلد کو چمکدار بنانے کے ساتھ جلد کی رنگت نکھار نے اور تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے . ایکنی اور بدنما لال دھبوں سے بھی چھٹکارا پانے کے لیے بھی کھیرے کا استعمال بہترین ہے ۔ یہ جلد پر آنے والی چکنائی کو قابو میں رکھتا ہے۔ ساتھ ہی گرم موسم میں جلد کو جھلسنے سے محفوظ رکھتا اور ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ کھیرے اور چینی کے اس ماسک کے ذریعے آپ کی جلد سخت گرم موسم میں بھی گلو کرے گی . ۔