مملکت :مشینی خواندگی صرف 6فیصد
دمام۔۔۔۔شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز نے رائے عامہ کا ایک جائزہ تیار کراکر واضح کیا ہے کہ انٹر نیٹ اور لیپ ٹاپ کے ذریعے کتابوں کا مطالعہ کرنے والے 6فیصد ہیں۔ جائزے میں 1008سعودیوں کو شامل کیا گیا۔ان کا تعلق مملکت کے مختلف علاقوں سے تھا۔ جائزے سے ثابت ہوا کہ سعودی شہری کتابیں خریدنے پر سالانہ 300ریال بھی خرچ نہیں کرتے۔ کتابوں کے مطالعے سے دلچسپی کی شرح 53فیصد سے زیادہ نہیں۔انٹر نیٹ اور اسمارٹ آلات کے ذریعے کتابوں کی خواندگی کا رجحان 6فیصد سے زیادہ نہیں۔