سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے 9ضابطے جاری۔
4مئی 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار’’ المدینہ ‘‘کی شہ سرخیاں
٭ ایرانی نظام کی مداخلت سے نمٹنے کیلئے ہم آپ کے ملک کے ساتھ ہیں، مراکشی فرمانروا کیلئے شاہ سلمان کا پیغام۔
٭ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی و سماجی امور کونسل نے 130ارب ریال کے بجٹ کے ساتھ معیاری طرز معاشرت پروگرام 2020جاری کردیا۔
٭ ریاستی علامتوں کو کافر کہنے اور داعش کی تائید و حمایت کرنے والے 10دہشتگردوں کو قید بامشقت کی سزا۔
٭ مجلس شوریٰ کو پیش کی جانیوالی مختلف وزارتوں کو سرکاری محکموں کی رپورٹوں میں تضاد سے اجتناب کی ہدایت۔
٭ حرمین شریفین کے زائرین کی سلامتی کیلئے مزید انتظامات کئے جارہے ہیں، سعودی وزیر داخلہ
٭ سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے 9ضابطے جاری۔
٭سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران انویسٹمنٹ فنڈ کا حجم 121ارب ریال تک پہنچ گیا۔
٭ریٹیل مارکیٹ میں مختلف خلاف ورزیاں، فرضی اشتہارات 4خلاف ور زیوں میں سرفہرست
٭مکہ مکرمہ کی 17کمشنریوں نے مکہ فورم میں انویسٹمنٹ کے امکانات پیش کرنے کی تیاریاں کرلیں۔
٭نجی اداروں کے زیر انتظام سرکاری اسکولوں میں سرکاری اساتذہ کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوگا، وزارت تعلیم۔
٭زیورات کی دکانوں کی مکمل سعودائزیشن کے سلسلے میں 739خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آگئیں۔