ٹورانٹو ..... ٹورانٹو کی پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر ایک خالی کار پل سے کیسے لٹکتی رہی۔ اس پل پر بھاری ٹریفک ہوتی ہے۔ امدادی ادارے بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہناہے کہ کار کے اندر ساری چیزیں غائب تھیں اور جلنے کے نشانات تھے۔ پولیس افسر نے ایک چینل کو بتایا کہ یہ بھی کسی نوجوان کا مذاق ہو۔ پولیس کاکہنا تھا کہ وہ ابتداءمیں سمجھے کہ کسی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے۔ جب انہوں نے اپنی فائلیں کھنگالیں تو پتہ چلا کہ کسی نے بھی فلم کی شوٹنگ کیلئے کوئی بھی درخواست نہیں دی تھی۔ امدادی کارکنوں نے رسے کاٹ کر کار کو بحفاظت اتار لیا۔ شہر کے میئر بھی اس کار کو لٹکتا ہوا دیکھ کر حیران ہوگئے۔