ٹیکسی سے نشہ آور مشروب برآمد، ملزمان گرفتار
جدہ ..... پولیس اہلکار لیموزین میں نشہ آور مشروب لے جانے والے 2 غیر ملکیوں سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ ملزمان کو مکہ مکرمہ ہائی وے پر الاسکان پل کے قریب گرفتار کیا گیاتھا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق الاسکان پل کے قریب پولیس کی عارضی چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے ایک ٹیکسی کو روکا جس میں ایک ایتھوپی شخص سوار تھا ۔ پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر ٹیکسی ڈرائیور اورمسافر گھبر ا گئے ۔ گاڑی سائیڈ میں لگوا کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں رکھی گئی دسیوں بوتلیں برآمد ہوئیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ بوتلوں میں شراب بھری گئی ہے ۔ ہائی وے پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا جہاں ان سے تحقیقات جاری ہے ۔