Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علاقائی جماعتیں متحد ہوکر بی جے پی کو شکست دے سکتی ہیں، اویسی

    حیدرآباد- - - -صدر مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام علاقائی جماعتیں متحد ہو جائیں۔ علاقائی جماعتیں ہی بی جے پی کو شکست سے دوچار کرسکتی ہیں۔ بنگلور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار سے قبل عوام سے سنہرے وعدے کئے اور جب اقتدر مل گیا تو عوام کو ٹھکرا دیا۔ کرناٹک میں آنیوالے انتخابات میں مجلس کی جنتا دل سیکولر کو تائید سے متعلق اپنا موقف بیان کرتے ہوئے صدر مجلس نے کہا کہ کمار سوامی نے یقین دلایا ہے کہ وہ اب کبھی بھی بی جے پی کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اویسی نے کہا کہ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات  2019ء کے فائنل الیکشن کی سمت متعین کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنوبی ہند میں فی الحال100میں سے23نشستیں بی جے پی کی ہیں لیکن2019ء میں بی جے پی کی  پارلیمانی نشستیں کم ہوں گی۔ صدر مجلس نے کہا کہ علاقائی جماعتوں کو متحد کرنے کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی مساعی قابل ستائش ہے۔  انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی سے مقابلہ کانگریس کے بس کی بات نہیں۔  اسد اویسی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے صرف ایک مرتبہ دیوے گوڑا کے بارے میں اظہار خیال کیا لیکن 24 گھنٹوں کے اندر ہی اپنا بیان بدل دیا اور کہا کہ کرناٹک میں جے ڈی ایس تیسرے نمبر پر آئیگی۔ عوام اس  وقت علاقائی جماعتوں سے پرامید ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تاریخ ساز شخصیات

شیئر: