Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بچیاں فلوریڈا پولیس کی تحویل میں

ریاض .... فلوریڈا کی پولیس نے 5سال اور 7ماہ کی سعودی بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ مقامی عدالت نے ان دونوں کو پولیس کے تحفظ میں دینے کا حکم اس بناءپر جاری کردیا تھا کیونکہ انکی بابت اسمگل کئے جانے کے خدشات ظاہر ہوئے تھے۔ پولیس ترجمان باسم الشریف نے بتایا کہ ماں نے بچیوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ماں کا وکیل بھی موجود تھا۔ دونوں بچیاں صحتمند ہیں۔ ان کے باپ کو گزشتہ ہفتے ماں پر تشدد کی بناءپر گرفتار کیا گیا تھا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گزشتہ ہفتے گھر میں جھگڑا ہوا تھا۔ شوہر نے بیوی کے چہرے اور گردن پر وار کئے تھے۔ پولیس افسر جائے وقوعہ پہنچا تو خاتون نے علاج لینے سے انکار کردیا تھا۔ خاتون کی گر دن پر زدو کوب کرنے کے نشانات نمایاںتھے۔ پولیس نے ملزم کو ضمانت کے بغیر رہا کردیا تھا تاہم اس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ماں باپ بچیوں کو سعودی عرب بھجوادیں گے۔ اس تناظر میں عدالت نے بچیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کردیا۔
 
 

شیئر: