Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی سے مطلع کرنے والے ملازمین کے تحفظ کا شاہی حکم

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم جاری کیا ہے کہ مالیاتی و انتظامی بدعنوانی کی رپورٹ کرنے والے تمام ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہیں کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دی جائے۔ رپورٹ کرنے کے نتیجے میں نہ تو انکے حقوق متاثر ہوں اور نہ ہی انکو حاصل ہونے والی مراعات پر کسی طرح کا کوئی فرق آئے۔ شاہ سلمان نے انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے کو مذکورہ ہدایت جاری کردی۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر خالد المحیسن نے بتایا کہ سعودی قیادت بدعنوانی کے انسداد کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ مقامی شہریوںاو رمقیم غیر ملکیوں کو بدعنوانی کی بیخ کنی میں تعاون دینے پر ہر طرح کا تحفظ ہو۔
 
 

شیئر: