Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر اتوار کو دوسرے دن بھی ٹویٹر پر تبصرے ہوتے رہے۔
انجینیئر نوید کا ٹویٹ ہے : چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کا لب و لباب یہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوکر وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
سحر طارق لکھتی ہیں: آخر چوہدری صاحب کے دباﺅ کا مطلب کیا ہے؟ کیا وہ مسلم لیگ (ن)چھوڑ رہے ہیں؟ 
خرم گنڈا پور کہتے ہیں :چوہدری نثار وہ شخص ہے جو 2014ءکے اسلام آباد دھرنے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے۔ ماڈل ٹاﺅن کے قتل عام کے بعد ہونے والے فسادات کا ذمہ دار ہے۔ اب وہ نئی ”یونیفارم“ پہننا چاہتا ہے۔ 
زیرو کے نام سے ایک صاحب نے ٹویٹ کیا ہے: نثار کی پریس کانفرنس میں کچھ نہیں تھا۔ ہمیں امید تھی کہ وہ کچھ نئی باتیں کہیں گے لیکن انہوں نے چند لطیفے سنائے ،چند مشکلات اور شکایات سے آگاہ کیا، اور بس اس پریس کانفرنس سے کچھ نہیں نکلا۔
علینہ شگری لکھتی ہیں: پی ٹی آئی نے چوہدری نثار کو شمولیت کی دعوت دی ہے لیکن انہوں نے اپنی پارٹی چھوڑنے سے انکار کردیا۔
مہرو لکھتی ہیں: چوہدری نثار نے ایک مرتبہ پھر صحیح وقت پر صحیح فیصلہ نہیں کیا۔ وہ پاکستان کے بجائے کریمنلز سے وفادار بنے رہے۔ اب میں بھی نہیں چاہتی کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوں۔
اسد احمد ٹویٹ کرتے ہیں :کیا ہم ان تمام گھنٹوں کا حساب کریں جو چوہدری نثار نے ہمارے ضائع کئے اور انہیں اسکا بل بھیجد یں۔
مشعل خان لکھتی ہیں: چوہدری نثار پی ٹی آئی جوائن کرلیں۔
اعوان لکھتے ہیں : میں پچھلے 3گھنٹوں سے سوچ رہا ہوں کہ نثار کی پریس کانفرنس کا کیا مقصد تھا لیکن مجھے اب تک معلوم نہیں ہوسکا۔
منیر احمد کا ٹویٹ ہے:ایسا لگتا ہے کہ خلائی مخلوق نے چوہدری نثار کو این آر او کی تجویز دیکر بھیجا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں