Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز

دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی شاندار کارکردگی اورفٹنس کا رازبتادیا۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا یہ امرافسوسناک ہے کہ آج کل کی نوجوان نسل موبائل اور سوشل میڈیا پر روزانہ 4سے 5گھنٹے صرف کر رہی ہے۔بچوں میں صحت مند سرگرمیاں محدود ہوتی جارہی ہیں۔ ویرات کوہلی نے بتایا کہ انہیں لگتا کہ اگر وہ ایک سال تک کھیل کو د یا ۔ جسمانی ورزش نہ کریں تو وہ زندہ بھی رہ سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جب بورڈ کے ا متحانات بھی دیتے تھے تو پڑھائی کا دباؤ کم کرنے کیلئے میدان میں جاکر کھیلتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سوسائٹی میں روزانہ کرکٹ کھیلتے ، دور حاضر کے کامیاب بلے باز کا کہنا تھا کہ انہوں نے فزیکل فٹنس کو ہمیشہ ترجیح دی، نامورکھلاڑیوں کی تکنیک کا ٹی وی میچوں پر جائزہ لیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا ،کبھی میچ اسٹیڈیم میں جاکر نہیں دیکھا یوں اپنے پیسے بھی بچائے۔

شیئر: