کوہلی ہوں نہ ہوں ہند کو ہرانا ہے، افغان کوچ کا عزم
نئی دہلی:افغانستان کے کوچ فل سمنز نے واضح کیاہے کہ ان کا مقصد جون میں شیڈول واحد ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست دینا ہے چاہے اس میں ویرات کوہلی ہوں یا نہ ہوں۔ اگر ہند افغانستان کے ساتھ کھیلتا اور اس کو ٹیسٹ میں شکست ہوجاتی ہے تو کوئی یہ نہیں کہے گا کہ کوہلی کے نہ ہونے سے ہارے یا پھر اس میں چتیشور یا را ہانے نہیں تھے کیونکہ یہ ہند کی مرضی ہے کہ وہ کس کو میدان میں اتارتا ہے۔ ہمارا مقصد مدمقابل آنے والی ٹیم کو شکست دینا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلے گا تاہم اس موقع پر ویرات کوہلی کے دورئہ انگلینڈ سے قبل کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کا امکان ہے۔