ریاض ..... ماہرین فلکیات نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ 99فیصد عرب و مسلم ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات 17مئی کو ہوگا۔ سعودی عرب بھی ان ممالک میں شامل ہوگا۔ ترکی واحد ملک ہے جہاں پہلا روزہ16مئی بد ھ کو رکھا جائیگا۔ ترکی نے اسکا اعلان نہیں کیا البتہ ترکی کے کیلنڈر میں یکم رمضان 16مئی تحریر ہے۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد عودة نے واضح کیا کہ سعودی عرب، مصر، مراکش اوراردن سمیت بیشتر عرب و مسلم ممالک 17مئی جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کرینگے۔ سلطنت عمان یہ کام انجام دے چکی ہے۔