Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جعلی خوشبویات کے 121ہزار ڈبے ضبط

ریاض ...ریاض شہر میں کنٹرول اداروں نے خوشبویات کے ایک گینگ کا انکشاف کیا ہے اور ایک لاکھ 21ہزار جعلی خوشبوﺅں کے پیکٹ ضبط کرلئے۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیاکہ نگراں ٹیموں نے مارکیٹ میں پھیلے ہوئے نقلی خوشبویات کے ڈبوں کا سرچشمہ دریافت کرلیا۔ ٹیموں نے ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 121ہزار ڈبے برآمد ہوئے۔ گودام سربمہر کردیا گیا۔ غیر قانونی کارکنان کو سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیاگیا اور گودام کے مالک کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا گیا۔
 

شیئر: