180دن بعد الحرم ٹیکسی سروس
مکہ مکرمہ ....وزارت نقل و حمل اب سے 6ماہ بعد مسجد الحرام کے اطراف ”اجرة الحرم“ کے نام سے اسپیشل الحرم ٹیکسی سروس شروع کریگی۔ اس پر عمل درآمد کے بعد حرم شریف کے اطراف دیگرتمام ٹیکسیوں پر پابندی لگادی جائیگی۔ یہ انتہائی موثر ہوگی۔ اسکی کارکردگی بہت اعلیٰ درجے کی ہوگی۔ حرم شریف کے علاقے میں الحرم ٹیکسی کے سوا کسی بھی ٹیکسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ رمیح الرمیح نے مکہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ یہ منصوبہ 6ماہ کے اندر نافذ کردیا جائیگا۔ اس سے حاجی اور معتمر فائدہ اٹھائیں گے۔