رنویر سنگھ 2017ءکے پسند یدہ ترین اداکار
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ 2017ءکے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکار بن گئے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اداکار رنویر سنگھ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پسندیدگی کی تلاش میں فعال نہیں لیکن سب سے زیادہ پسند کئے جانے کا اعزاز حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں اور ان تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانی فطرت ہے کہ ہر کوئی پسند کیا جانا اور دلکش لگنا چاہتا ہے اورہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے چاہاجائے ، سب اسے پسند کریں، میرے لئے پسندیدگی یا چاہے جانا بہت اہم ہے کیونکہ ہر شخص کی نظر اور دیکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے مختلف لوگ ایک شخص میں مختلف خصوصیات دیکھتے ہیں چاہے وہ آپ کا خود پر اعتماد ہویا آپ کا کام ہو، لوگ آپ سے کسی نہ کسی طرح منسلک ہونا چاہتے ہیں ۔ بہر حال مجھے اس پر بہت خوشی ہے۔