سونم کی شادی، انیل کپور کا بھنگڑا
بالی وڈ اداکار انیل کپورنے اپنی اداکاربیٹی سونم کپور کی شادی کی تقریبات کے دوران بھنگڑا ڈالا جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہاہے۔ سونم کپور کی شادی کی رسم حنا اور سرسنگیت کی تقریبات کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں انیل کپور پنجابی اسٹائل میں بھنگڑا ڈالتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بیٹی کی شادی پر انیل کپور انتہائی خوش ہیں۔