Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ کا فولڈ ایبل فون آئندہ سال موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف ہوگا‎

سامسنگ کمپنی کی جانب سے فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرانے کی خبریں لمبے عرصے سے گردش میں ہیں اور اب نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق کمپنی اس فون کو آئندہ سال جنوری میں بارسلونا میں منعقد ہونے والے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کرے گی۔ سام سنگ کمپنی کی پارٹنر کمپنیاں رواں سال نومبر سے فون کے حصوں کی سپلائی شروع کری گی۔ کمپنی نے فون کا کوڈ نیم بھی ویلی سے بدل کر ونر رکھ دیا ہے جس کے بعد ماہرین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فون اپنے ابتدائی مراحل سے گزر چکا ہے اور ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
 

شیئر: