بہار: نومنتخب اراکین کونسل کی حلف برداری
پٹنہ۔۔۔۔۔بہار کےوزیر اعلیٰ نتیش کمار ، نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی ، ڈاکٹر خالد انور سمیت تمام نو منتخب اراکین کونسل نے عہدہ ورازداری کا حلف اٹھایا۔ودھان پریشد کے انیکسی ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔ڈاکٹر خالد انور نے اردو زبان میں حلف لیا جبکہ بی جے پی کے سنجے پاسوان اور کانگریس کے پریم چندر مشرا نے میتھلی زبان میں حلف اٹھایاجبکہ کرناٹک انتخابی مہم میں مصروفیت کے باعث منگل پانڈے حلف نہ اٹھاسکے۔ نومنتخب اراکین کونسل میں جے ڈی یو کے 2، بی جے پی اور کانگریس کے ایک ایک رہنما منتخب ہوا۔ نتیش کمار ، سشیل مودی اور رابڑی دیوی تیسری مرتبہ کونسل کی رکن منتخب ہوئیں۔ان میں سنجے پاسوان، پریم چندر مشرا، رامیشور مہتو، خالد انور، خورشید محسن اور سنتوش سمن شامل ہیں۔ 80اراکین اسمبلی میں آر جے ڈی کوتیسرا مقام حاصل ہے۔