بدھ 9مئی 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ معتمرین او رزائرین کو شاندار خدمات فراہم کی جائیں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت
٭ ٹرمپ ایران ایٹمی معاہدے سے علیحدہ
٭ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے امریکی فیصلے کی حمایت کردی
٭ یورپی ممالک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی، ایران میں تفرقہ و انتشار اور جنونی کیفیت
٭ سعودی شناخت کے استحکام اور نئے حالات سے نمٹنے کے درمیان کوئی تضاد نہیں، شہزادہ فیصل بن سلمان
٭ خود کار نظام روزگار کے تحت وزارت صحت میں کام کرنے والوں کو تربیتی الاﺅنس کا فیصلہ
٭ عرب اتحاد کو مطلوب نمبر 24 حوثی رہنما کے سسر اور وزیر داخلہ عرب اتحاد کے فضائی حملے میں مارے گئے
٭ عربوں کے امن و امان میں ایران کی مداخلتیں تصور سے بالاتر ہیں، سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات
٭ مجلس شوریٰ نے دانتوں کے ڈاکٹروں میں بے روزگاری او رکلینکس کے اوقات کار کا از خود نوٹس لے لیا
٭ 460تجارتی ادارے اشیائے رمضان کے نرخوں میں گھپلے بازی کررہے ہیں، رمضان سے قبل زائد المیعاد اشیاءفروخت کرنے میں لگ گئے
٭ اعلیٰ عدالتی کونسل نے 96لیبر کورٹس سیشن قائم کردیں
٭ جدہ شہری دفاع نے نجی اسپتال میں زیر علاج 270مریضوں کو آتشزدگی کے بعد سرکاری اسپتالوں میں منتقل کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭