Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صرف بچے ہی نہیں بلکہ بڑے بھی رات کے وقت ڈر جاتے ہیں

ایسٹ گرینسڈ.... مقامی کوئن وکٹوریہ اسپتال کے ڈاکٹروں اور نیند کے معاملات پر نظررکھنے والوں نے یہ حیرت انگیز اور بظاہر دلچسپ نظرآنے والا انکشاف کیا ہے کہ رات کے وقت ڈرنے کا سلسلہ صرف بچوں تک ہی محدود نہیں اکثر بڑے لوگ بھی رات سے ڈرتے ہیں۔ تاہم بچوں میں ایسے ڈرنے والوں کی تعداد نسبتاً بہت زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 6سال کی عمر کے تقریباً20فیصد بچے رات کے وقت ہر ہفتے ایک بار ڈر جاتے ہیں یا ڈراﺅنا خواب دیکھتے ہیں۔ رات کو نیند کی حالت میں ڈر جانے اور ماحول سے گھبرا جانے والے لوگوں میں 2فیصد بالغ لوگوں کی ہوتی ہے اور انکا یہ خوف زیادہ تر اس وقت ہوتا ہے جب نیند کی حالت میں کافی مغلوب ہوجاتے ہیں۔ اسی قسم کے ایک بچے کا کہنا ہے کہ اس نے ایک بار اپنی ناک سے دھواں سا نکلتے ہوئے دیکھا اور اٹھ کر بیٹھ گیا اور چلانے لگا۔ وہ ڈراﺅنا خواب دیکھ رہا تھا جس میں اسے گدے میں آگ لگتی نظر آرہی تھی مگر ایسا کچھ نہیں تھا۔ یہ آگ اور اس سے لاحق خطرہ اس کے اپنے ذہن کی اختراع تھی۔ خواب میں ڈر جانے والے بالغ افراد کی تعداد نسبتاً کم رہنے کے باوجود حیران کن ضرور ہے۔

شیئر: