آکلینڈ .... نیوزی لینڈ کے سائنسدانوں نے علاقے کے مقبول او رمشہور پھل بلیک بیری پر کچھ عرصے پہلے بعض تجربات شروع کئے تھے او ریہ تجربہ چربی گھٹانے اور وزن کم کرنے کے حوالے سے تھا۔ اب انہوں نے اپنے تجربات کو ایک تحقیقی رپورٹ کی شکل دیدی ہے۔ جس سے بلیک بیری یا کورانٹ کی نئی افادیت سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ہفتے میں 2بار اسے کھایا جائے تو اتنی ہی چربی جسم سے کم ہوسکتی ہے جتنی 4ہفتے کی ورزش سے کم ہوتی ہے۔ اب بلیک بیری سے تیارکردہ ٹیبلٹس بنالی گئی ہیں جنہیں کورا این زیڈ کا نام دیا گیا ہے اور 30ٹیبلٹس کا ایک پیکٹ تقریباً22پونڈ میں دستیاب ہے۔ اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزن کم ہوگا اور سکڑتی ہوئی شریانیں کشادہ ہوجائیں گی اور خون زیادہ اچھی رفتار سے شریانوںمیں گردش کرسکے گا۔ اس سے قبل اس حوالے سے جوتحقیق سامنے آئی تھی اس میں کہا گیا تھاکہ کام کرنے والے افراد مختلف وٹامنز کے ذریعے بھی کم از کم 21فیصد چربی گھٹا سکتے ہیں۔ نئے تجربے کے بعد سائنسدانوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بلیک بیری سے بنائی گئی ٹیبلٹ ذیابیطس نمبر2کے مریضوں کیلئے بھی بیحد مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ اس رپورٹ کو تیار کرنے والوں میں لیور پول کے ڈاکٹر شیفرڈ بھی شامل ہیں۔