Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی ورکشاپس کی نئی درجہ بندی

ریاض ...سعودی حکومت گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے ورکشاپوں کی نئی درجہ بندی کریگی۔ یہ کام سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے تعاون سے انجام دیا جائیگا۔ اس میں گاڑیوں کے الیکٹریشن، مکینک ، رنگ ساز اور ڈینٹر نیز پنکچر لگانے والے سب شامل ہونگے۔ اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ورکشاپس معیاری بنائے جائیں گے۔ ورکشاپس کے معیاری ہونے کے ضابطے قاعدے ہونگے۔ مثال کے طور پر ورکشاپ آنے اور جانے والے راستے الگ ہونگے۔ ٹریفک رش سے بچاﺅ کا اہتمام کیا جائیگا۔ گاڑیوں کی خرابی کی نشاندہی کا سسٹم سائنٹفک ہوگا۔
 
 

شیئر: