عالمی تیل منڈی کو مستحکم رکھیں گے، سعودی عرب
ریاض...سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب پٹرول منڈی میں استحکام کی پالیسی پر گامزن ہے اور رہیگا۔ سعودی عرب بین الاقوامی اقتصاد کی پائدار شرح نمو نیز پٹرول خریدنے اور فروخت کرنے والوں کے مفادات کا لحاظ رکھے گا۔ سعودی عرب نے مذکورہ وضاحت ایران کے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے امریکی فیصلے کے تناظر میں جاری کی ہے۔ سعودی عرب نے یقین دلایا ہے کہ وہ اوپیک کے اندر اور باہر تیل پیدا کرنے اور خریدنے والے بڑے ممالک کے ساتھ تال میل پیدا کرکے تیل کی رسد میں رونما ہونے والی ہر کمی کا سدباب کریگا۔