Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معتمرین کیلئے 2478سے زائد بستر

مکہ مکرمہ....مکہ مکرمہ محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران حرم شریف کے اطراف قائم سرکاری اسپتالوں میں 2478سے زیادہ بستر استعمال کئے گئے۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ معتمرین کو پیش کی جانے والی صحت خدمات کی بابت مسلسل دریافت کرتے رہے۔ انہوںنے بتایا کہ معتمرین و زائرین کو ہوائی اڈے،بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچتے ہی صحت خدمات فراہم کی جانے لگتی ہیں۔
 

شیئر: