ڈبلیو ٹی او میں امریکی رویہ تباہ کن،چین
جنیوا .... عالمی ادارہ تجارت ڈبلیو ٹی او میں چینی سفیر ژانگ شیان چین نے کہا ہے کہ اس تنظیم میں امریکہ کا رویہ کسی کو یرغمال بنا لینے والوں کا سا ہے۔ امریکہ نے ڈبلیو ٹی او کو جو 3بڑے جھٹکے لگانے کی دھمکی دی ہے ان میں یہ بھی شامل ہے کہ اس تنظیم میں ججوں کی تقرریاں کیسے کی جاتی ہیں۔ چینی سفیر کے مطابق امریکہ کا یہ خطرناک اور تباہ کن رویہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی کسی کو یرغمال بنانے کی کوشش کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نئے ججوں کی تعیناتی کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے واشنگٹن حکومت اس عالمی تنظیم کے بنیادی اصولوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔