بنگلہ دیش:پروفیسر کے قتل پر2 دہشتگردوں کو موت کی سزا
ڈھاکا ....بنگلہ دیش کی عدالت نے ایک یونیورسٹی پروفیسر کے قتل کے سلسلے میں 2عسکریت پسندوں کو سزائے موت اور 3 شریک ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔ دفتر استغاثہ نے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف یہ الزامات ثابت ہو گئے تھے کہ انہوں نے اپریل 2016 ءمیں شمال مغربی شہر راجشاہی میں 58 سالہ یونیورسٹی پروفیسر رضا الکریم صدیقی کو قتل کیا تھا۔ اس قتل کی ذمے داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کر لی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ پروفیسر صدیقی لوگوں کو لادینیت کی دعوت دیتے تھے۔