Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کی شادی کیلئے لالو کی درخواست ضمانت منظور

نئی دہلی۔۔۔چارہ گھپلہ کیس میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی پیرول پر رہائی کی درخواست منظور کرلی گئی۔وہ اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں شرکت کیلئے 5دن ضمانت پر باہر رہ سکیں گے۔لالو پرساد کے وکیل اور قریبی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تیج پرتاپ یادو اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریہ کی شادی کی تقریبات 12مئی کومنعقد ہونگی۔واضح ہو کہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کو چارہ گھپلہ کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے قصور وار ٹھہرایاتھا۔وہ گزشتہ سال دسمبر سے جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں دہلی کے ایمس سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے بعد انہیں رانچی کے ایمس میں رکھا گیا جہاں سے آج وہ پٹنہ میں واقع اپنی رہائش روانہ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -شعبہ مواصلات میں 100ارب کی سرمایہ کاری، 40لاکھ ملازمتوں کا ہدف

شیئر: