چلتی ٹرین میں لٹیروں نے خاتون کو لوٹ لیا
بیتول۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں چلتی ٹرین میں ایک خاتون کو لوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حضرت نظام الدین دہلی سے چنئی جانیوالی غریب رتھ ایکسپریس کے اے سی کوچ میں سفر کرنیوالی خاتون ممتا کے ساتھ بیتول ضلع کے بربٹ پور کے قریب رات ڈھائی بجے 3لٹیرے کوچ میں داخل ہوئے ۔لٹیروں نے موقع پاکر خاتون کو زدوکوب کیا اور چاقو کی نوک پر پرس چھین لیا جس میں موبائل، 15ہزار روپے نقد اور 5تولہ سونے کے زیورات تھے۔وہ یہ سب لیکر فرار ہوگئے۔جی آر پی نے واقعہ کی رپورٹ ملنے پر نامعلوم لٹیروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔