ریاض( جاوید اقبال) ریاض کے ادبی اور سماجی حلقوں کی ہر لعزیز شخصیت ظہیر مقبول کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ کئی برسو ں سے مملکت میں مقیم تھے اور اپنی ادب دوستی اور علمیت کی بناءپر اپنی ذات میں ایک انجمن بن چکے تھے۔ ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ان کی وفات کو ایک ناقابل تلافی قرار دیتے ہوئے ان کے صاحبزادوں طلحہ ظہیر، اسامہ ظہیر اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔