Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے کھلونے بھی وقتاً فوقتاً دھوتے رہنا چاہئے

لندن ..... یہاں رہنے والی ایک خاتون جو ماں بھی ہیں نیٹ پر اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں گھر کے اندر صفائی ستھرائی ضروری ہے وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ بچوں کے زیر استعمال رہنے والے کھلونے باقاعدگی سے وقتاً فوقتاً دھوئے جائیں۔ انکا کہناہے کہ وہ خود بھی ایک بچے کی ماں ہیں۔ بچہ ٹیتھر اور چبانے والے دوسرے کھلونے بڑے شوق سے استعمال کرتا رہتا ہے۔ اسی بات نے انہیں فکرمند بنا رکھا ہے۔ حفظ ماتقد م کے طور پر وہ اس کے کھلونے جس میں ٹیڈی بیئر خاص طور پر قابل ذکر ہے باقاعدگی سے دھوتی اور صاف کرتی ہیں کیونکہ ان میں طرح طرح کے جراثیم چھپے رہ سکتے ہیں۔ وہ اتنی محتاط ہیں کہ اگر انکے یہاں کوئی مہمان آئے اور انکے بچے گھر میں رکھے کھلونے استعمال کریں تو انکے جانے کے بعدوہ فوری طور پر ان کھلونوں کو دھونا ضروری سمجھتی ہیں۔ آن لائن پر جاری ہونے والا ان کا یہ پیغام بے شمار لوگوں نے بیحد پسند کیا ہے اور کہا ہے کہ اچھی ماﺅں کو بچوں کا اتنا ہی خیال رکھنا چاہئے۔

شیئر: