Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدن میں یمنی مبلغ کا قتل

صنعاء...نامعلوم مسلح افراد نے عدن شہر میں ایک مبلغ کو ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد گاڑی پر سوار ہوکر آئے تھے۔ انہوں نے المعلیٰ ضلع میں مسجد الصومال کے امام و خطیب صفوان الشرجبی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واردات کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ ابھی تک کسی بھی فریق نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ گزشتہ مہینوں کے دوران یہاں نامعلوم مسلح عناصر کے ہاتھوں 8علماءقتل کئے جاچکے ہیں۔
 

شیئر: